جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شمال مشرقی علاقے نھم پر بمباری کی ہے
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کو نھم علاقے کو تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس علاقے کو بھاری نقصان پھنچا ہے ۔ نھم علاقے پر مفرور صدر منصور ھادی سے وابستہ عناصر کی کارروائیوں کے ساتھ ھی گذشتہ دو ھفتے سے اس علاقے پر جارح سعودی اتحاد وحشیانہ حملے کررھا ہے ۔
اگر چہ ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور چارسال کے بعد نھم کا علاقہ یمنی فوج اور انصاراللہ کے کنٹرول میں آگیا ہے لیکن جارح سعودی اتحاد کی بمباری بدستور جاری ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب میں منصور ھادی کی مستعفی حکومت سے وابستہ عناصر کے اسلحے اور گولہ بارود کے ایک گودام میں دھماکا ھوا ہے۔ذرائع ابلاغ نے اس دھماکے میں بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ظاھر کیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔
متحدہ امارات کی حمایت یافتہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے فوجیوں اور سعودی عرب سے وابستہ منصور ھادی کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ چھے مھینے پھلے سے جاری ہے۔ دونوں گروھوں کے درمیان جنوبی یمن میں اقتدار کی تقسیم اور جھڑپوں کا سلسلہ بند کرنے کے لئے ریاض میں ھونے والے حالیہ سمجھوتے کے باوجود اختلافات اور جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 146