www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

507916
صھیونی جنگی طیاروں اور توپخانوں نے ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی شب غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس پر بم گرائے ہیں۔
اس کےعلاوہ دھشتگرد صھیونی فوج کےتوپخانوں نے بھی غزہ کے شمال میں جبالیا نامی علاقے پر گولے داغے۔صھیونیوں کی اس جارحیت میں ھونے والے ممکنہ نقصان کی اب تک کوئی خبر موصول نھیں ھوئی ہے۔
صھیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یہ حملے غزہ کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں انجام دیئے ہیں۔
صھیونی حکومت نے آخری چند ھفتوں میں اپنے جنگی طیاروں، ھیلی کاپٹروں، ڈرونز اور توپخانوں کے ذریعے بارھا غزہ پر بمباری کی۔ دوھزار سترہ سے اب تک صھیونی ٹولے نے بے بنیاد بھانے بنا کر غزہ پر حملوں کے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh