
افغانستان کے الیکشن کمیشن نے محمد اشرف غنی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دے دیا ہے۔
افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی نے منگل کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ محمد اشرف غنی پچاس اعشاریہ چھے چار فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں ۔افغانستان کے صدراتی انتخابات گذشتہ برس اٹھائیس ستمبر کو ھوئے تھے ۔
افغانستان کے صدراتی انتخابات میں اصل مقابلہ موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ھوا تھا - یہ ایسی حالت میں ہے کہ عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کو تسلیم نھیں کرتا ہے ۔
عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر کے ترجمان فریدون خزون نے کھا ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کی ھر طرح کی صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ھوگی ۔
عبداللہ عبداللہ کی انتخابی مھم کے دفتر کے ترجمان نے کھا کہ ھماری انتخابی ٹیم انتخابی عمل سے پوری طرح الگ ھو رھی ہے اور اس کی وجہ یہ ہےکہ الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حیثیت کھودی ہے ۔
اشرف غنی صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دئے گئے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 215

