www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

938557
شام کے عوام نے حلب شھر کی مکمل آزادی اور اس کے اطراف کے علاقوں سے دھشتگردوں کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ھی سڑکوں پر نکل کر شامی پرچم لھرایا اور خوشی کا اظھار کیا۔
شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق حلب کے عوام نے سعد الله الجابری اسکوائر میں اکھٹا ھوئے اور دھشتگردوں کے چنگل سے حلب شھر کی مکمل آزادی کا جشن منایا۔
گزشتہ روز بھی حلب شھر کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس شھر کے شمال اور مغربی شھروں کی آزادی کا جشن منایا تھا۔
شام کی فوج نے اتوار کے روز حلب کے شمال میں واقع علاقے صالات اللیرمون کو جو دھشتگردوں کا آخری ٹھکانہ تھا آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شام کے صدر بشار اسد نے کل رات حلب میں دھشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی شاندار کامیابیوں کی مناسبت سے ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں حلب کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کھا کہ شامی فوج ملک کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے فداکاری اور پوری بھادری کے ساتھ جنگ کررھی ہے -
واضح رھے کہ شام کا بحران دوھزار گیارہ میں امریکا، اسرائیل اور علاقے میں بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ مسلح دھشت گرد گروھوں کے ذریعے شام پر حملے سے پیدا ھوا تھا جس کا مقصد علاقے میں صھیونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا تھا لیکن شامی فوج نے اسلامی جمھوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی مدد سے شام میں داعش کی کمر توڑدی اور دیگر دھشت گرد گروھوں کا بھی تیزی کے ساتھ قلع قمع کیاجارھا ہے -

Add comment


Security code
Refresh