www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

949263
کراچی کے علاقے کیماڑی میں زھریلی گیس سے شھریوں کی اموات اور درجنوں افراد کے متاثر ھونے پر حکومت کی بے حسی کے خلاف لوگوں نے دھرنا دے کر احتجاج کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق کیماڑی کے مکینوں نے جیکسن مارکٹ کے قریب مرکزی شاھراہ پر دھرنا دیا ۔
مظاھرین کا کھنا ہے کہ زھریلی گیس پھیلنے سے متعدد لوگوں کی اموات اور درجنوں افراد کے سخت متاثر ھوکے اسپتال میں داخل کرانے کے اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ گیس پھیلنے کی وجوھات جاننے کی کوشش کی گئی اور نہ ھی اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام کیا گیا۔
کیماڑی میں گیس سے اموات کے بعد لوگوں میں زبردست خوف و ھراس پایا جاتا ہے۔
یاد رھے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زھریلی گیس سے کم سے کم چودہ افراد جاں بحق ھوچکے ہیں اور تین سو کے قریب متاثر ھونے کے بعد اسپتالوں میں داخل کرائے جاچکے ہیں-
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے زھریلی گیس سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گھرے صدمے کا اظھار کیا ہےاسی کے ساتھ صوبہ سندھ کے وزیر اعلی نے کیماڑی کے اس اسپتال کا جھاں زھریلی گیس سے متاثر ھونے والے زیر علاج ہیں معائنہ کیا ہے ۔ انھوں نے کیماڑی اور اس سے ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور اس سلسلے میں ضروری ھدایات جاری کیں ۔

Add comment


Security code
Refresh