
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اسلام آباد کے کردار پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھا ہے کہ ان کا ملک افغان امن معاھدے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ افغان امن معاھدے کے حتمی مسودے پر دستخط پاکستان کی موجودگی میں ھوں گے کیونکہ پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نھیں تھا۔
انھوں نے کھا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے اور ھمیں امید ہے کہ افغان میں جلد امن قائم ھوجائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کھا کہ افغانستان کے عوام جنگ سے تنگ آچکے ہیں اور انھیں امن و سکون کی ضرورت ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے پہلے انھوں نے کھا تھا کہ پاکستان تنھا افغانستان کی جنگ ختم کرنے پر قادر نھیں ہے اور اس کے لیے دنیا کے تمام ملکوں خاص طور سے افغانستان کے ھمسایہ ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاھیے۔
افغان امن معاھدے میں پاکستان کے کردار پر تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 248

