www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

663610
فلسطینی ذرائع نے کھا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شھر خان یونس میں صھیونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شھید کردیا اور پھر اس کے جسد خاکی کو ایک بڑے کرین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صھیونی فوجیوں نے اتوار کی صبح خان یونس شھر کے الفراحین علاقے میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی اور توپوں کے گولے داغے جس سےایک فلسطینی نوجوان شھید ھو گیا۔
فلسطینی ذرائع سماء کا کھنا ہے کہ صھیونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں اور لوگوں کو شھید کے جنازے اور زخمیوں کو اٹھانے کی اجازت نھیں دی اور انھیں جھڑپ والے علاقے میں جانے سے روک دیا۔
اسی سلسلے میں صھیونیوں کی جارحیت کی ایک ویڈیو وائرل ھوئی ہے کہ جس میں اسرائیلی فوجی شھید ھونے والے فلسطینی نوجوان کے جسد خاکی کی بے حرمتی کرتے ھوئےاسے کرین سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کررھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh