
یمن کے وزیر دفاع نے کھا ہے کہ ایئر ڈیفیس سسٹم کی تقویت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو آئندہ فضائی حملوں کی جرائت نھیں ھوگی۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے رواں عیسوی سال کو اپنے ملک کی کامیابیوں کا سال قرار دیا ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ سن دو ھزار بیس ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سال ھوگا۔ یمن کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ وہ دن جلد آئے گا جب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیارے ھماری فضاؤں میں داخل ھونے کی جرائت بھی نھیں کرسکیں گے۔
دوسری جان یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کھا ہے کہ ملک تمام محاذوں پر کامیابی کے ساتھ پیشقدمی کر رھا ہے۔ انھوں نے کھا کہ سعودی اتحاد کو کسی بھی میدان میں کامیابی نصیب نھیں ھوئی ہے۔
وزیراعظم حبتور نے مزید کھا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ بند نہ کی تو آرامکو کی تیل تنصیبات سے تیل برآمدات کو ناممکن بنا دیا جائےگا۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مھد المشاط نے اتوار کے روز اندرون ملک تیار کیے جانے والے چار دفاعی نظاموں کی رونمائی کی تھی۔
سعودی اتحاد سے حملے کی جرائت چھین لیں گے، یمنی وزیر دفاع
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 210

