www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

803802
ایران اور ھندوستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں دنیا اور علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بننے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اورھندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پیر کے روز ٹیلی فونی گفتگو کے دوران، مختلف مسائل من جملہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال ، دنیا اور علاقے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے طریقوں اور ایران مخالف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
محمد جواد ظریف نے اسی طرح اپنے روسی، قطری اور ترک ھم منصبوں کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کےدوران، افغانستان کے سیاسی بحران اورکورونا وائرس کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار کی رات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ساتھ ھونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان کے مختلف سیاسی دھڑوں او گروھوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت سمیت افغانستان میں قیام امن اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق ایران کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور محمد اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ اور حنیف اتمر کیساتھ الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو کی تفصیلات سے انھیں آگاہ کیا۔

Add comment


Security code
Refresh