www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

644376
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد چھے ھزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹنے میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کے چھے ھزار تین سو چھیالیس اور اموات ایک سو تیرہ ھوگئی ہیں ۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرین میں چھیالیس افراد کی حالت نازک ہے جبکہ ایک ھزار پانچ سو اٹھاون افراد صحتیاب ھو کے اسپتالوں سے رخصت ھو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ پنجاب بدستور دیگر صوبوں سے آگے ہے جھاں کورونا کے اکھتر نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرین کی تعداد تین ھزار سولہ اور ھلاکتیں اٹھائیس ھوچکی ہیں۔
دوسرا نمبر صوبہ سندھ کا ہے جھاں مزید ایک سو پچاس افراد کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک ھزار چھے سو اڑسٹھ ھوگئی ہے ۔ صوبہ سندھ میں چھے نئی اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کے اکتالیس تک پھونچ گئی۔
صوبہ خیبر پختونخوا متاثرین کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہے جھاں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ سو پینسٹھ ھو چکی ہےاور اموات کی تعداد اڑتیس بتائی گئی ہیں ۔
بلوچستان میں انتس نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد دو سو ستتر ھوگئی ۔ گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کا صرف ایک نیا کیس سامنے آیا جس کے بعد کورونا کے کل متاثرین کی تعداد دو سو چونتس بتائی گئی ۔
اسلام آباد میں بدھ کو نو نئے کیس سامنے آئے اور کل متاثرین کی تعداد ایک سو چالیس اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین نئے کیس کے بعد متاثرین کی تعداد چھیالیس بتائی گئی۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ھزار دو سو اسّی ٹسٹ انجام دیئے گئے جس کے بعد ملک میں کورونا ٹسٹ کی تعداد تھتر ھزار چار سو انتالیس ھو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پانچ سو اٹھاسی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے آنسولیشن کی سھولت موجود ہے۔

Add comment


Security code
Refresh