
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف اس ملک کے صدر کے فیصلے پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اس کام سے امریکہ اور دنیا کے عوام کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔
ننسٹی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو اچ او کی امداد روکنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک ، غیر قانونی اور غیر منطقی قرار دیا اور کھا کہ اسے فورا چیلنج کیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کھا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ کو لیڈ کر رھا ہے لیکن افسوس کہ ٹرمپ پہلے ھی دن سے اس بین الاقوامی ادارے کے ماھرین کو اھمیت نھیں دے رھے ہیں اور سائنس کو نظر انداز کر رھے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو عالمی ادارہ صحت پر کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا اور کھا کہ وہ اس ادارے کا سالانہ فنڈ روک دیں گے۔ امریکہ ھر سال ڈبلیو اچ او کی چار سو سے پانچ سو ملین ڈالر تک کی مدد کرتا ہے جو اس ادارے کے سالانہ چھے ارب ڈالر کے بجٹ کا ایک معمولی حصہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹڈروس ایڈھانوم نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر افسوس کا اظھار کرتے ھوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے ساری دنیا کو خطرے میں ڈال دیا ہے: ننسی پلوسی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 271

