
ایران میں کورونا کے باون ھزار سے زائد مریض صحتیاب ھو کر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جھانپور نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات سولہ اپریل تک کورونا کے باون ھزار دوسو انتیس مریض صحتیاب ھو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ھو چکے ہیں-
انھوں نے ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری رھنے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ھزار چھے سو چھے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں اب تک پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ستتر ھزار نو سو ستانوے ھوگئی ہے-
وزارت صحت کے ترجمان نے کھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے بانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور یوں کورونا میں مرنے والوں کی تعداد چار ھزار آٹھ سو انھتر ھو گئی ہے-
جمعرات کو پوری دنیا میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ھوچکی تھی جن میں سے پانچ لاکھ سولہ ھزار کا علاج مکمل کر دیا گیا اور وہ اسپتالوں سے گھروں کو لوٹ چکے تھے -
ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 288

