
فلسطینی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں سے یکجھتی کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے بیانات میں کھا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی مجاھدین کےساتھ کھڑے ہیں اور انھیں ھرگز تنھا نھیں چھوڑیں گے۔ 17 اپریل کو فلسطین میں یوم اسیر کا نام دیا گیا ہے جس میں صھیونی ٹولے کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں سے اظھار ھمدردی و یکجھتی کیا جاتا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی قیدیوں سے یکجھتی کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں ملکی عوام اور سبھی عرب اور مسلم اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صھیونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے کھل کر ھمدردی کا اظھار کریں اور ان کی رھائی کی کوششیں تیز کر دیں-
حماس نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ حماس قیدیوں کے تبادلے کے اپنے اصول پر قائم ہے اور وہ صھیونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے آج بھی تیار ہے –
صھیونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کی پیشکش کے باوجود صھیونی حکومت فلسطینی قیدیوں کو رھا کرنے سے مسلسل انکار کررھی ہے-
حماس کے سربراہ نے کھا ہے کہ ان کی تنظیم قیدیوں کے تبادلے کے لئے صھیونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے بھی تیار ہے- اسماعیل ھنیہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کھا کہ چار اسرائیلی فوجی اس وقت حماس کے فوجی بازو کی قید میں ہیں۔ انھوں نے کھا کہ حماس اپنی شرائط کی بنیاد پر قیدیوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے غزہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے صھیونی حکومت پر دباؤ ڈالے ۔
دوسری جانب فلسطین کی تحریک جھاد اسلامی نے بھی اپنے بیان میں کھا ہے کہ استقامتی محاذ فلسطینی قیدیوں کی رھائی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے ھرگز دستبردار نھیں ھوگا- تحریک جھاد اسلامی نے اپنے بیان میں کھا کہ اس سال فلسطینی قیدیوں سے یکجھتی کے قومی دن کے موقع پر اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں پر اپنے حملے تیز کر دئے ہیں۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ ایک طرف دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مشغول ہے تو دوسری طرف موقع سے غلط فائدہ اٹھا کر صھیونی حکومت فلسطینی قیدیوں پر تشدد کر رھی ہے-
تحریک جھاد اسلامی نے کھا کہ ھم صھیونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی قیدیوں پر تشدد سے باز آجائے۔ بیان میں آیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی جان کی سلامتی کی ذمہ داری صھیونی حکومت پر ہے ۔
جھاد اسلامی فلسطینی نے اپنے بیان میں عوام کے حقوق کے دفاع، فلسطینی سرزمین کو آزاد کرانے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ھوئے اسے اپنا فرض قرار دیا۔
کورونا کی آڑ میں صھیونی دھشتگردی میں اضافہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 278

