www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

010322
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک 68 ھزار دو سو تھتر کورونا مریض صحت یاب ھو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جھانپور نے پیر کو کورونا وائرس میں مبتلا ھونے والے مریضوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ھوئے کھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر کورونا کے ایک ھزار دو سو چورانوے نئے مریض سامنے آئے ہیں اور اس طرح ملک بھر میں کورونا میں مبتلاء ھونے والے مریضوں کی تعداد تراسی ھزار پانچ سو پانچ ھو گئی ہے ۔
کیانوش جھانپور نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے اکیانوے مریضوں کے جاں بحق ھونے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران میں کورونا وائرس کے سبب اپنی جان سے ھاتھ دھونے والوں کی تعداد پانچ ھزار دو سو نو تک پھنچ چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت دنیا کے دو سو گیارہ ممالک میں تقریبا ساڑھے چوبیس لاکھ افراد کورونا کا شکار ھو چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ اڑسٹھ ھزار سے زائد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے جبکہ چھے لاکھ اکتالیس ھزار آٹھ سو چار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ھونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh