www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

804973
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کا پہلا دفاعی سیٹلائٹ خلا میں پھنچا دیا ہے۔ اس پیشرفت کو خلائی تحقیقات کے میدان میں اسلامی جمھوریہ ایران کی اھم کامیابی قرار دیا جا رھا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ بدھ کے روز خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پھنچ گیا ہے۔
بیان میں کھا گیا ہے کہ نور نامی دفاعی سیٹلائٹ کو خلا میں پھنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پھنچایا۔
اس پیشرفت کو خلائی تحقیقات کے میدان میں اسلامی جمھوریہ ایران کی اھم کامیابی قرار دیا جا رھا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ملک کی اس عظیم کامیابی پر رھبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور غیور ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جنرل حسین سلامی کا کھنا تھا کہ خلا میں سیٹیلائٹ کی کامیابی کے ساتھ تنصیب کے بعد ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ ھوگیا ہے اور خدا کا فضل و کرم ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آج خلا میں داخل ھوگئی ہے۔
انھوں نے کھا کہ آج ھم خلا کے ذریعے دنیا بھر کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ھماری دفاعی طاقت اور اسٹریٹیجک انٹیلی جینس کا دائرہ مزید وسیع تر ھو گیا ہے۔
جنرل حسین سلامی کا کھنا تھا کہ اس کثیر المقاصد سیٹیلائٹ کی خلا میں تنصیب انفارمیشن اور انٹیلی جینس وار کے میدان میں ھمیں مزید طاقت عطا کرے گی۔
انھوں نے کھا کہ آج سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے بڑی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے اور بلا شبہ اسلامی جمھوریہ ایران کے لیے یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔
جنرل حسین سلامی نے مزید کھا کہ سیٹیلائٹ لانچنگ کا تعلق صرف دفاعی معاملات سے نھیں ہے بلکہ یہ کامیابی ملک کو دیگر شعبوں میں بھی ترقی کی چوٹیوں پر لے جانے میں مددگار ثابت ھوگی جسے بلا شبہ ھمارے اسلامی نظام حکومت کی بڑی کامیابی کھا جانا چاھیے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے بتایا کہ سیٹیلائٹ کی تیاری اور لانچنگ کی تمام تر ٹیکنالوجی ایرانی ماھرین کی تیار کردہ ہے اور پابندیوں کی وجہ سے کسی طرح کا بیرونی تعاون ھمیں حاصل نھیں تھا۔
انھوں نے کھا کہ ھماری اس کامیابی کا واضح پیغام یہ ہے کہ پابندیاں نہ صرف یہ کہ ھماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں بلکہ ان کے نتیجے میں اندرون ملک نئی ٹیکنالوجی کی تیاری کا حوصلہ بلند ھوا ہے۔ انھوں نے کھا کہ آج ایران خطے کی بڑی طاقت میں تبدیل ھونے کے بعد عالمی طاقت بننے کے قریب پھنچ چکا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے اس اسٹریٹیجک خلائی پیشرفت کو طاقتور بننے پر مبنی رھبر انقلاب اسلامی کے فرمان کی تکمیل کا حصہ قرار دیا۔ انھوں نے کھا کہ اس پیشرفت کا عظیم پیغام یہ ہے کہ ھم جس میدان میں چاھیں، خداوند تعالی کی مدد نیز اپنی اندرونی توانائیوں اور صلاحتیوں پر انحصار کرکے نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh