www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

744428
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان اور ھندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو حکمرانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ھندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کوجاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ھوئے کھا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارھی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 195مریضوں کی موت کے بعد ھلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1568 ھو گئی ہے۔
ھندوستان کی متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 46433 کیسز کی تصدیق ھوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں جبکہ کورونا وائرس سے اب تک تعداد12727 مریض صحت یاب ھو چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ھوچکا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1315 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 24 مریض جاں بحق ھوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21 ھزار 501 ھو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 486 ھو گئی۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 15 ھزار 241 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 ھزار 774 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو چکے ہیں۔
در ایں اثناء ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ روز 82 افراد کو گرفتار جبکہ 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ روز لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 195 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh