www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702552
ایران کے خاتم الانبیا ایر ڈیفنس مرکز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے پڑوسیوں اور علاقے میں بیرونی افواج کو مخاطب کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایران کے قومی مفادات اور علاقے کی سلامتی کے تحفظ کے لئے ملک کی مسلح افواج اور خاص طور سے ایئر ڈیفنس ھیڈکوارٹر پوری طرح آمادہ ہیں۔
ایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ھیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے پیر کے روز صوبۂ ھرمزگان میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشترکہ دفاعی سسٹم کا معاینہ کیا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر رحیم زادہ نے مسلح افواج کے ایرڈیفنس سسٹم کے فوجی کمانڈروں اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں کھا ہے کہ علاقے میں اغیار کی موجودگی علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی خلاف ورزی ہے اور ان کی کوئی بھی غیر عاقلانہ کاروائی علاقے کے تمام ملکوں کی سلامتی کو بڑے خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔
انھوں نے کھا کہ مغربی ایشیا کے ملکوں کے تعاون سے علاقے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔خاتم الانبیا ایر ڈیفنس ھیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر نے کھا ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نھیں رکھتا اور نہ ھی اس نے کبھی کسی ملک کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے مگر وہ اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نھیں کرے گا اور جارح ملک کو منھ توڑ جواب دے گا۔
انھوں نے ایران کو اندرون ملک حاصل ھونے والی جدید ترین دفاعی ٹکنالوجی اور ملکی ماھرین کے ذریعے تیار ھونے والے فوجی ساز و سامان کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ دشمن کی تمام فضائی سرگرمیوں پر ھماری پوری نظر ہے اور اس کی کوئی بھی حرکت ھماری دسترس سے باھر نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh