امریکہ کی دھشتگرد فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ھوئے ایک فوجی کانوائے شام کے الحسکہ صوبے کے لئے روانہ کیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایک فوجی کانوائے شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے مضافات میں روانہ کئے ہیں جس میں پچیس گاڑیاں، کچھ بکتر بندگاڑیاں اور لوجسٹک ھتھیار بھی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کھنا ہے کہ امریکیوں نے الولید گذرگاہ کے ذریعے ان ھتھیاروں کو صوبہ حسکہ میں الرمیلان علاقے میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے میں منتقل کیا ہے۔ امریکہ کی دھشتگرد فوج نے گذشتہ ھفتے بھی پچاس بکتر بند گاڑیاں اور ھیلی کاپٹر صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں روانہ کئے تھے۔
شامی ذرائع کا کھنا ہے کہ امریکہ ، الحسکہ میں واقع تیل کے کنؤوں کے قریب فوجی ساز و سامان بھیج کر اپنے اڈے کو مضبوط اور دھشتگردوں کو دھشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے تیار کرنا چاھتا ہے اور اس کا مقصد شام کی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے سینچری ڈیل تسلیم کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے۔
شام کی حکومت ھمیشہ کھتی رھی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات اس ملک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہیں ۔
تیل سے سرشار شام کے علاقے میں امریکہ کی مشکوک سرگرمیاں جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 213