www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

120241
ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی صدر کی پیشکش کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران یا ایٹمی معاھدے کے دیگر فریقوں نے مذاکرات کی میز کو کبھی ترک نھیں کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر ایٹمی معاھدے پر ایران کے کاربند رھنے اور اس بین الاقوامی معاھدے سے امریکہ کی علیحدگی اور پھر اس کی خلاف ورزیوں پر رد عمل ظاھر کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ھوئے لکھا ہے ٹرمپ کے مشیر، کہ جن میں سے بیشتر کو ھٹایا بھی جا چکا ہے، اب تک بے وقوفی والا جوا کھیلتے رھے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کا دار ومدار خود ٹرمپ پر ہے کہ وہ ایٹمی معاھدے سے امریکہ کی علیحدگی کے فیصلے کی کب اصلاح کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پیج پر ایران کی جانب سے امریکی قیدی مائیکل وائٹ کو رھا کئے جانے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی حکام کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ بڑے سمجھوتے کے حصول کے لئے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد کے انتظار کی ضرورت نھیں ہے۔
امریکی صدر نے اسی طرح دو ھزار بیس کے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعوی کرتے ھوئے لکھا ہے کہ بھتر سمجھوتے کا حصول ناممکن نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh