www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

120140
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاھرہ کرنے والوں پر حکومت کے تشدد اور مظالم کی مذمت کی ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو کئی بجلی پروجیکٹوں کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کرتے ھوئے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی رونمائی امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کا بھرپور جواب ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک ایران میں مزید اٹھارہ بجلی یونٹوں کی رونمائی کی جائے گی۔
صدر ایران نے امریکہ میں جاری مظاھروں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ امریکی عوام کے مظاھروں سے ثابت ھوتا ہے کہ اس ملک کو اپنی تاریخ کے بدترین دور کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے مظاھرین پر امریکی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ھوئے کہا کہ امریکی حکومت کی نسل پرستی اس ملک کے سیاہ فاموں پر بدترین ظلم ہے۔
واضح رھے کہ صدر روحانی نے جمعرات کو مغربی آذربائیجان اور بوشھر میں بجلی کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

Add comment


Security code
Refresh