www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

870007
حکومت پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ فوجی بجٹ میں کمی اور سرکاری ملازمین اور فوجی اھلکاروں کی تنخواھوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال اپنی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے کی غرض سے دفاعی بجٹ میں اضافہ نھیں کیا تھا۔
پاکستانی حکام نے اس سے قبل آئی ایم ایف کے عھدیداروں کو اطلاع دی تھی کہ ملک کے لئے قومی سلامتی کی تقویت، سرحدوں کی حفاظت اور مسلح افواج کی ضرورتوں کے پیش نظر اپنے دفاعی بجٹ میں کمی کا امکان نھیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال مارچ کے اختتام تک پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم چھیاسی اعشاریہ چار ارب ڈالر تک پھنچ گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے پچھلے قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں آنے والی کمی پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف سے پندرہ ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh