امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر کا ایک ہی مقصد، انتخابات میں فتح حاصل کرنا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سارے رد عمل محدود اور بچوں والے ہیں اور صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنا، ان کا ایک ہی مقصد ہے۔
جان بولٹن نے دی روم ویئراٹ ھیپنڈ نامی کتاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ ٹرمپ، صدارتی عہدے کے لئے مناسب شخص نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی اسٹراٹیجی نہیں ہے۔
واضح رھے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ھونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئراٹ ھیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی اور نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔
امریکی صدر نے اس کتاب کی اشاعت اور پھراسے مارکیٹ میں آنے سے روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جس میں وہ ناکام رھے اور باالاخرجان بولٹن انتخابات سے قبل اپنی کتاب دی روم ویئراٹ ھیپنڈ کو مارکیٹ میں لانے میں کامیاب ھو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ ھمیشہ سے اپنے بیانات اور کردار کی وجہ سے متنازع اور شہ سرخیوں میں رھنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی انکشافات پر مبنی کتاب مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ھونے لگی جس سے ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کی پریشانی دیدنی ہے۔
دوست دوست نہ رھا، بولٹن، ٹرمپ کے سب سے بڑے دشمن بن گئے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 218