www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

450075
امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے الزام لگايا ہے کہ چین اپنی باتیں منوانے کے لئے پروپیگینڈا اور موثر آپریشنز کے علاوہ تجارت کا بھی استعمال کرتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اس عھدیدار نے ایریزونا کے فینکس علاقے میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین لوگوں کے دماغ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے پیدا ھونے اور پھیلنے کی جگہ کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے آسٹریلیائی زرعی پیداوار کی خریداری بند کرنے اور چینی طلبا نیز سیاحوں کو آسٹریلیا جانے سے روک دینے کی دھمکی دی تھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آسٹریلیا نے شرط قبول نہیں کی تو چین نے ان دھمکیوں پر عمل درآمد شروع کر دیا اور اس نے آسٹریلیائی جو پر 80 فیصد ٹیکس عائد کر دیئے۔
امریکاکے قومی سیکورٹی کے مشیر نے کہا کہ عالمی ادارے بھی چین کے منصوبے کا حصہ ہیں اور چین نے متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں کی سربراھی اپنے ہاتھ میں لینے کی مھم چلائی ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ چین، اقوام متحدہ کے 15 ذیلی اداروں میں سے اس وقت چار ذیلی اداروں کا سربراہ ہے جو سیکورٹی کونسل کے دیگر مستقل ارکان، امریکا، برطانیہ، فرانس اور روس سے بھی زیادہ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh