ھندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ اٹھارہ ھزار پانچ سو باون نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کی بنا پر متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ آٹھ ھزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت و خاندانی بھبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ، آٹھ ھزار، نو سو ترپن ھوگئی ہے جس میں اٹھارہ ھزار پانچ سو باون نئے کیس شامل ہیں۔ تاھم پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس بیماری کی وجہ سے تین سو چوراسی افراد ہلاک ھوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پندرہ ھزار چھے سو پچاسی ھو گئی ہے۔
دوسری جانب اس بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ھو رھا ہے اور اسی عرصے میں دس ھزار دو سو چوالیس مریض صحتیاب بھی ھوئے ہیں، جنھیں ملا کر مجموعی طور پر دو لاکھ پچانوے ھزار، آٹھ سو اکیاسی مریضوں کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ اس وقت ھندوستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ ستانوے ھزار، تین سو ستاسی ھو گئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مھاراشٹر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے پانچ ھزار چوبیس نئے کیس درج کئے گئے اور ایک سو پچھتر اموات ریکارڈ ھوئیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ باون ھزار سات سو پینسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد سات ھزار ایک سو چھے ھو گئی ہے۔
دارالحکومت دھلی میں بھی کورونا کی وبا نے قہر برپا کر رکھا ہے اور اب یہ ریاست، نئے کیسز اور اموات کے بڑھتے ھوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ستتر ھزار دو سو چالیس ھو گئی جبکہ تین ھزار چار سو ساٹھ نئے کیس رپورٹ ھوئے۔ اسی عرصے میں ترسٹھ مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد دو ھزار چار سو بانوے ہو گئی۔ دارالحکومت دھلی میں سینتالیس ھزار اکیانوے کورونا مریض صحتیاب بھی ھوئے جنھیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ھندوستان میں کورونا کا بڑھتا قہر، ایک دن میں18 ھزار سے زائد کیسز درج
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 231