www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

471986
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مطابق غاصب صھیونی حکومت نے غرب اردن کے علاقوں کی مقبوضہ علاقوں میں شمولیت کے منصوبے کے خلاف تحریک مزاحمت کی استقامت کے سبب غزہ پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ہفتے کے روز غزہ پر غاصب صھیونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت پر ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے صھیونی دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ غزہ پر جارح صھیونی فوج کے حملے سے فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے کمزور نہیں ہوں گے- تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ جارحیت و بربریت کا نشانہ بنانے کا مقصد غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں سے غاصب صھیونیوں کی دشمنی کو مزید بڑھانا ہے۔
اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے بھی فلسطین کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کی جلد رونمائی سے متعلق امریکی حکام کے اعلان کے ساتھ ہی کہا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہ غاصب صھیونی حکومت کو غرب اردن کے علاقوں کو ھڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور صھیونی حکومت کو پشیمان ہونے پر مجبور کر دیں گے۔
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی اور مشرقی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔
غاصب صھیونی حکومت غزہ اور غرب اردن کے علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت سے سینچری ڈیل منصوبے پر یکم جولائی سے عمل کرنے کی کوشش کر رھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسیطینی گروہوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی جانب سے صھیونی بستیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔فلسطین کی ’معاً‘ خبری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ حملے غلاف کے علاقے پر کئے گئے۔
صھیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس راکٹ حملے کے بعد صھیونی حکومت کے آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کر دیا گیا۔ ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ھوئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh