عراقی سیکورٹی اھلکاروں نے دھشت گرد گروہ داعش کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے داعش کے ایک سرغنہ کو ڈھیر کر دیا جبکہ 14 دھشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
عراقی ویب سائٹ المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے کرکوک اور صلاح الدین صوبوں سے داعش کے 14 دھشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دیالی صوبے میں داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی وزارت دفاع کے سیکورٹی اہلکاروں نے صلاح الدین صوبے کے سامراء شہر سے 9 اور شمالی عراق کے کرکوک شہر کے مختلف علاقوں سے 5 دیگر داعش کے دھشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب عراقی قبائیلی لشکر کے کمانڈر احمد العزاوی نے دیالی صوبے کے خانقین شھر کے نزدیک داعش کے ایک سرغنہ کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
واضح رھے کہ عراقی سیکورٹی اہلکار دیالی اور صلاح الدین سرحدی صوبوں میں داعش کے خاتمے کے لئے مختلف آپریشنز انجام دے رھے ہیں۔
عراق، سیکورٹی فورس کی کاروائی، داعش کا سرغنہ ھلاک، 14 گرفتار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 205