www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

140180
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اندرون ملک دواؤں اور طبی سھولتوں کی فراھمی کے میدان میں عظیم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔
انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سخت حالات میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا رھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی نالج بیس کمپنیوں، وزارت صحت اور یونیورسٹیوں نے بیک وقت دواؤں، میڈیکل آلات اور ٹیسٹ کٹس کی تیاری کے میدان میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔
صدر ایران نے ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیتے ھوئے سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر دونوں کو ھدایت کی وہ ایس او پیز کا پورا خیال رکھتے ھوئے عوام کو خدمات فراھم کریں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے سیفٹی پروٹول کا پورا پورا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
صدر روحانی نے کورونا کی دواؤں اور ویکسین کی تیاری کے میدان میں کام کرنے والے ایرانی ماھرین اور سائنسدانوں کی خدمات کی بھی قدردانی کی۔

Add comment


Security code
Refresh