ھندوستان میں کورونا میں مبتلا اور کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہندوستان کورونا میں مبتلا ہونے والے ممالک کی فہرست میں بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 58 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 26.47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 19.19 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بھبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 58 ہزار 525 مریضوں کے رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر26 لاکھ 47 ہزار663 ہو گئی ہے تاہم اسی عرصہ کے دوران 57 ہزار584 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر19 لاکھ 19 ہزار 842 تک جا پہونچی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 941 افراد کی ہلاکتوں سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار921 تک پہنچ گئی۔
ہندوستان کی تین ریاستوں مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ۔
مہاراشٹر میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 20 ہزار37 افراد ، تامل ناڈو میں 5 ہزار766 افراد اور کرناٹک میں 3 ہزار947 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ھندوستان میں کورونا سے مزید 941 افراد ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 189