فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 05 November 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801920
ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی ہتھیاروں کےخلاف پابندیوں کی توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کی شکست کو بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ قرار دیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام میں منعقدہ ھفتہ وار آنلائن اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اسلحے کے خلاف پابندیوں کی توسیع سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران صرف ایک ملک نے امریکہ کا ساتھ دیا اور یہ بین الاقوامی تعلقات میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی غلط تخمینے لگا سکتا ہے۔
محمد جواد ظریف نے مغرب کی اجارہ داری کے ختم ہونے کا سوال اٹھائے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سرد جنگ کے دوران بہت سارے معامالات میں ویٹو کا سہارا لینا پڑا۔
انہوں نے سامراجیت اور غیر پیشہ ورانہ رجحان کو امریکی سفارتکاری کی دیگر کمزوریوں کے طور پر پیش کیا جو امریکی محکمہ خارجہ کی تقرریوں میں ظاہر ہوتا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh