فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 31 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

271987
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر جارح سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں ایک یمنی شھید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
کل بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب کے رحبہ شہر پر رہائشی علاقوں پر حملے کئے تھے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب اپنی تمام تر وحشیانہ جارحیت کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے اور اطلاعات اس بات کی نشاندھی کرتی ہیں کہ وہ جنگِ یمن کے مخمصے سے باعزت طور پر باہر نکل جانے کے لئے راہوں کی تلاش میں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh