ہندوستان میں جہاں کئی ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں تیزی آرہی ہے وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی اور دیگر مرکزی وزرا کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہونے والے اس آن لائن اجلاس میں دہلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، گجرات، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی اور مرکزی وزرائے داخلہ اور صحت نے شرکت کی-
اجلاس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے معاملات میں اضافے کی بڑی وجہ حالیہ دنوں ماحولیاتی آلودگی تھی۔
انھوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ضروری احکامات جاری کریں۔ کیجری وال نے کہا کہ دہلی میں گذشتہ دس نومبر کو سب سے زیادہ آٹھ ھزار چھے سو کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے تھے لیکن اس کے بعد نئے کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک ٹاسک فورس تیار کرلی ہے جو بر وقت ویکسین کی تقسیم اور اس کو لگانے جیسے پروگرام کو یقینی بنائے گی-
ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر مختلف ریاستوں کے متعدد شہروں میں رات کے کرفیو کے نفاذ پر بھی عمل یا تو شروع کردیا گیا ہے یا اس کی تیاری کرلی گئی ہے۔
اس درمیان گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا کے مزید اڑتیس ھزار نئے معاملات سامنےآئے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں متاثرین کی تعداد مجموعی تعداد اکیانوے ھزار ستتر ھزار ہوگئی البتہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں بیالیس ھزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید چارسو اسّی اموات ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی مرنےوالوں کی کل تعداد ایک لاکھ چونتیس ھزار دو سو ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کی صورتحال پر وزیر اعظم کی ریاستی وزرا کے ساتھ میٹنگ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 177