ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں اسلامی جمھوریہ ایران یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی روک دے گا۔
سید عباس عراقچی نے جاپان کے این ایچ کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران ، پابندیوں کے دوبارہ اٹھائے جانے کی بابت اطیمنان حاصل کرنے کے لئے ایک لحمہ بھی ضائع نہیں کرے گا۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ پابندیاں اٹھا لئے جانے اور ایٹمی سمجھوتے سے ایران کو ملنے والے فوائد حاصل ہونے کی صورت میں اسلامی جمھوریہ ایٹمی سمجھوتے پر دوبارہ پوری طرح عمل درآمد شروع کر دے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کو آسانی سے فوری طور پر روکا اور کم کیا جا سکتا ہے۔
سید عباس عراقچی نے ایٹمی سمجھوتے میں امریکہ کی واپسی کے امکان کے بارے میں کہا کہ یہ فیصلہ اسے کرنا ہے، ایران انتظار کرے گا اور دیکھے گا کہ جوبائیڈن کی حکومت کس طرح ایٹمی سمجھوتے پر عمل کرتی ہے۔
پابندیاں ختم ہو جائیں تو ایران گزشتہ صورتحال پر پلٹ سکتا ہے: عراقچی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 225