سعودی عرب کی حکومت نے مسجد الحرام کے بعض قدیم حصوں کو اس مقدس مقام کی توسیع اور تعمیر نو کے بھانے منھدم کرنا شروع کردیا ہے۔
مکہ مکرمہ کی توسیع کے لئے آل خلیفہ حکومت کے متنازعہ منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں سعودی کارندوں نے مسجد الحرام کے تاریخی حصوں کو منھدم کرنا شروع کردیا ہے۔
سعودی عرب کے اسلامی اور علمی حلقے اسلامی آثارکے سلسلے میں آل سعود حکومت کے عھدیداروں کی عدم توجھی پر ناراض ہیں اور انھوں نے مدینہ منورہ میں صدر اسلام سے متعلق آثار کے انھدام کے بارے میں تشویش کا اظھار کیا ہے۔