www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

جب سے اخوان المسلمین، مصر کے روشن فکر علماء اور عوام کی اکثریت اس ملک کے ایران کے ساتھ تعلقات کو بھتر بنانے کے خواھاں ہیں 

سلفیوں کا ایک گروہ جس کی سعودی عرب اور قطر پشتپناہی کر رھے ہیں مصر کے مختلف شھروں میں ان عناوین " شیعوں سے ھوشیار رھو"،" شیعہ مستقبل کے لیے خطرہ" ،" شیعہ دشمن ہیں ان سے بچو" کے تحت کانفرنسیں منعقد کر کے عوام کو یہ باور کروا رھے ہیں کہ اگر ایران کے ساتھ مصر کے تعلقات بھتر ھو گئے تو مصر میں شیعت کی طرف رجحان بڑھ جائے گا۔
مصر کے سلفی علماء نے شھر قنطرہ کی مسجد نور الایمان میں "الشيعه هم العدو فاحذروهم"( شیعہ دشمن ہیں ان سے بچو) کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی جس میں محمد ابراھیم منصور، شیخ حسین ابو خیر، شیخ محمد فرید اور شیخ سعد زلھف نے شرکت کی۔
یہ کانفرنس جو ۱۴ اپریل بروز اتوار کو منعقد ھوئی اس میں مصری پارلیمنٹ کے سابق رکن محمد ابراھیم منصور نے کھا: شیعہ پھلے مرحلہ میں اھلبیت (ع) کی مظلومیت اور ان کی محبت کی تبلیغ کر کے پھر دوسرے مرحلہ میں اس طرح کے شبھات کی ترویج کر کے کہ " جو محبت اھلبیت (ع) رکھتا ھو وہ جو بھی کرے سیدھا جنت میں جائے گا برخلاف اس کے جو محبت اھلبیت(ع) نھیں رکھتا کچھ بھی کر لے جھنم میں جائے گا" عام مسلمانوں کو اپنی طرف مجذوب کرتے ہیں۔
ابن تیمیہ مدرسہ کے مدرس شیخ محمد فرید نے اس کانفرنس میں کھا: شیعوں کا بھت بڑا خطرہ ہے جو شیعوں کے خطرے کے سلسلے میں سستی کرتا ہے اس نے ان کی تاریخ کو نھیں پڑھا ہے۔
اس کے بعد شیخ سعد زلھف نے دعویٰ کیا: شیعہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے خود امام حسین (ع) کو قتل کیا ہے اور ھمیشہ مسلمانوں کے ساتھ خیانت کرتے آئے ہیں۔
آخر میں شیخ حسین ابو الخیر نے شیعوں سے متعلق کچھ ویڈیو کلیپ اور تصاویر دکھلا کر شیعہ عقائد پر اعتراضات کئے۔
انھوں نے شیعوں پر الزامات لگاتے ھوئے کھا: شیعہ معتقد ہیں کہ قرآن اس سے پھلے کہ پیغمبر پر نازل ھوتا علی پر نازل ھوا۔
واضح رھے کہ جب سے اخوان المسلمین اور مصر کے روشن فکر علماء اور عوام کی اکثریت اس ملک کے ایران کے ساتھ تعلقات کو بھتر بنانے کے خواھاں ہیں سلفیوں کا ایک گروہ جس کی سعودی عرب اور قطر پشتپناھی کر رھے ہیں مصر کے مختلف شھروں میں ان عناوین " شیعوں سے ھوشیار رھو"، " شیعہ مستقبل کے لیے خطرہ"، " شیعہ دشمن ہیں ان سے بچو" کے تحت کانفرنسیں منعقد کر کے عوام کو یہ باور کروا رھے ہیں کہ اگر ایران کے ساتھ مصر کے تعلقات بھتر ھو گئے تو مصر میں شیعت کی طرف رجحان بڑھ جائے گا۔
اسی سلسلے میں " اتحادیہ دفاع از صحابہ" (Coalition for the Defense of Sahabah) کے رکن حازم اسماعیل اور کچھ دیگر سلفی علماء نے شیعیان مصر کے رھنما احمد راسم النفیس کے ساتھ مصر کے ٹی وی چینل "آخر النھار" پر مناظرے کے دوران شیعوں کو منافق اور مجوس قرار دیتے ھوئے کھا: ھم اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھ سکتے ہیں مگر شیعوں کے ساتھ نھیں۔
انھوں نے اپنے مدعیٰ کو ثابت کرنے کے لیے کھا: اسرائیلی قوم یھودی اور اھل کتاب ہیں اور پیغمبر اسلام یھودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ تعلقات رکھتے تھے لیکن مجوسوں کے ساتھ نھیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh