www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اقوام متحدہ کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ھوئے فرمایا کہ اقوام متحدہ کی سیاست نھایت شرم آور ہے.

 

انھوں نے فرمایا کہ امریکہ میں ایک اجلاس میں اس نکتہ کو اٹھایا جاتا ہے کہ کیا اسرائیل کی حمایت کی جانی چاھئے یا نھیں اور پھر اسرائیلی حمایت کو اتفاق رائے سے قبول کر لیا جاتا ہے، یہ بات انتھائی شرم آور ہے.
انھوں نے فرمایا کہ امریکہ خود کو جاریت کا حقدار سمجھتا ہے اور اسرائیل دھمکیاں دینے کا، یہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کا متضاد رویہ ہے اور آج کل کی دنیا ھٹلر اور صداموں کی دنیا میں تبدیل ھو چکی ہے.
انھوں نے کھا کہ یہ بات درست ہے کہ ان کی ان سازشوں کو دوام نھیں ہے مگر یہ بات جواب طلب ہے کہ یہ سازشیں کس قانون، کس مکتب فکر اور کس دینی یا الهی قانون کے تحت انجام دی جارھی ہیں.
انھوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں فرمایا کہ آج دنیا خداوند متعال کی مدد کے بغیر امن و امان برقرار نھیں رکھ سکتی اور ھم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنی آخری حجت کی برکت سے ایک ایسی دنیا بنائے جو منہ زور اور جابر و ظالم سے خالی ھو اور ھم حضرت حجت(ع) کے سائے میں سعادتمندانہ زندگی گذار سکیں۔

Add comment


Security code
Refresh