فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بدھ کے روز فضائیہ کی مدد سے دیرالزور کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کر کے المقابر کے علاقے میں علوش کی پھاڑیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
شامی فوج نے جنوبی دیرالزور کے علاقے میں کئی دھشت گردوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ادھر الجنینا کے عوام نے دیرالزور کے شمال میں داعش دھشت گردوں کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے وھاں موجود تمام دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا۔
دریں اثنا مخالفین سے وابستہ آرا ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے الصور کے ایک بازار پر امریکی طیاروں کی بمباری میں بیس سے زائد عام شھری جاں بحق جبکہ دسیوں دیگر زخمی ھوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچّے شامل ہیں۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جبھة النصرہ کے دھشت گردوں نے شام میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امدادی قافلے پر حملہ کیا ہے۔
شام کے فوجی ذرائع کے حوالے سے ایک اور خبر یہ ہے کہ صھیونی حکومت کے جنگی طیارے نے القلمون کی پھاڑیوں کے قریب شامی فوجیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی خبر نھیں ملی ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب بمباری کی تھی۔
دھشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی جاری پیش قدمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 247