یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں کارروائی کر کے سعودی اتحاد کے ایک فوجی کمانڈر کو ھلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں میزائل حملہ کر کے میجر جنرل احمد سیف الیافعی کو ھلاک کر دیا۔
بحیرہ احمر کے آبنائے باب المندب پر یمنی فوج کے جوابی حملے میں الیافعی شدید طور پر زخمی ھو گیا تھا جو فوری امداد ملنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاکر ھلاک ھو گیا۔
الیافعی، یمن کے سابق و مستعفی صدر منصور ھادی کا ایک کمانڈر تھا۔
ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ھلاک ھوئے ہیں جن میں فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے جنوب مغربی یمن میں واقع صوبے تعز کے علاقے الحنانی میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی بری فوج، یمنی فوج کا مقابلہ کرنے کی توانائی نھیں رکھتی۔ اس ترجمان کے مطابق یمنی فوج کے میزائل حملوں سے دشمن بوکھلا اٹھے ہیں اور وہ یمنی فوج کے جوابی حملوں کا مقابلہ نھیں کر پا رھے ہیں۔
دوسری جانب سعودی جنگي طیاروں نے صوبے مآرب میں جبل الاحمر کے رھائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں چھے عام شھری شھید ھو گئے جن میں تین بچے شامل ہیں۔
واضح رھے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک گیارہ ھزار چار سو سے زائد عام شھری شھید اور دسیوں ھزار دیگر زخمی ھو چکے ہیں جبکہ جو یمنی شھری اس جارحیت میں زندہ بچے ہیں وہ سخت حالات میں زندگی بسر کر رھے ہیں۔
یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی فوجی کمانڈر کی ھلاکت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 245