www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

110353
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران، فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور اس حوالے سے تھران کے موقف میں کوئی تبدیلی نھیں آئے گی۔
تھران میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الزعنون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا کہ ایران مسلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ سمجھتا ہے اور وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نھیں کرے گا۔
انھوں نے کھا کہ تھران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں عالمی کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کے حوالے سے ایران کا موقف ناقابل تغیر ہے اور اس میں تبدیلی نھیں آئے گی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عاطف یوسف صالح الطراونہ کے ساتھ ملاقات میں کھا کہ صھیونیوں کا غاصبانہ قبضہ اور امریکہ کی مداخلت ھی خطے کی مشکلات کی بنیادی وجوھات ہیں۔
حسن روحانی نے لبنان کے اسپیکر نبی بری کے ساتھ ملاقات میں کھا کہ خطے میں امن و امان کا قیام، ھمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور موجودہ مشکلات کو مفاھمانہ طریقے سے حل کیا جانا، اسلامی جمھوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔
شام کی اسپیکر پارلیمنٹ ھدیہ خلف عباس سے بات چیت کرتے ھوئے ڈاکٹر حسن روحانی نے، شام میں قیام امن کو فلسطینی عوام اور خطے کے حق میں ضروری قرار دیا۔انھوں نے امید ظاھر کیا کہ تھران میں ھونے والی عالمی کانفرنس خطے کے مسائل کے حل کی جانب اھم قدم ثابت ھوگی۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے انتفاضہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کرنے والے پارلیمانی سربراھوں اور اعلی سطح کے وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی۔شام کی اسپیکر ھدیہ خلف عباس سے بات چیت کرتے ھوئے اسپیکر علی لاریجانی نے کھا کہ شام، شروع ھی سے صھیونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی کاز کا اگلا مورچہ رھا ہے۔اس موقع پر شام کی اسپیکر ھدیہ خلف عباس نے کھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بالادستی تک، شام کی حکومت ان کی حمایت جاری رکھے گی۔
الجزائر کے ڈپٹی اسپیکر زبیر دواریشہ، بوسنیا کے ڈپٹی اسپیکر صفت سوفتیچ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ سردار اویس احمد خان لغاری نے بھی تھران میں ایران کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سردار اویس احمد خان لغاری سے بات چیت کرتے ھوئے اسپیکر علی لاریجانی نے خطے کے مسائل کے حل میں تھران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا۔
انھوں نے کھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے رشتے بھت پرانے ہیں اور دونوں ممالک علاقائی معاملات میں موثر اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سردار اویس احمد خان لغاری نے اس موقع پر کھا کہ مسئلہ فلسطین کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بعض ممالک کی جانب سے اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی۔

Add comment


Security code
Refresh