www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

904593
اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کھا ہے کہ ھماری افواج علاقے میں ھرطرح کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ھوئے ہیں-
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے علاقے کے بعض ملکوں کے حکام کے حالیہ ایران مخالف د‏‏‏عوؤں اور بیانات کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ بے بنیاد بیانات اور ایرانی عوام کو دھونس ودھمکی دینے کے تعلق سے ان کی ذھنی پسماندگی کی نشاندھی ھوتی ہے۔
جنرل باقری نے جمعرات کو اپنے بیان میں کھا کہ ایران کی مسلح افواج پوری ھوشیاری و دقت اور مکمل آمادگی کے ساتھ علاقے میں ھر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ھوئے ہیں۔
انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ ایران کو قومی سلامتی کے اعتبار سے کسی بھی طرح کی تشویش نھیں ہے کھا کہ ایران کی مسلح افواج کی کوششوں سے ماضی کی طرح ایران کا مستقبل بھی انتھائی پرامن اور پرسکون رھے گا۔
واضح رھے کہ ترکی کے صدر اور وزیرخارجہ اور اسی طرح سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے ابھی حال ھی میں ایران مخالف اپنے بے بنیادبیانات میں ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ علاقے کے ملکوں میں مداخلت کررھاہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام اور عراق میں بحران امریکا، ترکی سعودی اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دھشت گردوں کے حملوں سے ھی شروع ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh