www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901721
ایران کے مقدس شھر قم میں نئے اسلامی تمدن اور وحدت کے زیرعنوان ایک بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو منعقد ھوئی جس میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مستحکم بنانے کی غرض سے نئے اسلامی تمدن اور وحدت کے زیرعنوان قم میں منعقدہ اس کانفرنس کا آغاز بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حسین نوری ھمدانی کے پیغام سے ھوا-
آیت اللہ نوری ھمدانی نے اپنے اس پیغام میں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنے کی دشمنان اسلام کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ عالمی سامراج قومی اور مذھبی جذبات کو مشتعل اورعلاقے کے ملکوں میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکا کر غاصب صھیونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا چاھتاہے-
انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ عالم اسلام تاریخ کے ایک اھم موڑ پر حیرت انگیز تبدیلیوں سےگذر رھا ہے کھا کہ اس حساس صورتحال میں جب اصل اسلام اور حقانیت کے محاذ کا امریکا کی زیرسرکردگی کفر و نفاق اور سامراج کے محاذ سے سخت مقابلہ ہے تو علمائے اسلام اور دانشوروں کے کاندھوں پر سگین ذمہ داری عائد ھوجاتی ہے-
آیت اللہ نوری ھمدانی نے کھا کہ بلاشبہ ان حالات میں کوئی بھی اختلافی عمل اور کسی بھی مسلک کے مقدسات کی توھین جیسا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور رھبرانقلاب اسلامی نے بھی بار بار تاکید فرمائی ہے، جائز نھیں ہے-
انھوں نے کھا کہ سامراج اس نتیجے پر پھنچا ہے کہ وہ شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔ یہ کانفرنس تقریب مذاھب اسلامی اسمبلی کے زیراھتمام منعقد ھوئی۔

Add comment


Security code
Refresh