www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

783788
حکومت افغانستان نے پاکستان سے اپیل کی ہے وہ افغان مھاجرین کے قیام کے معاملے کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرے۔
افغانستان کی وزارت مھاجرین کے جاری کردہ بیان میں پاکستان سے کھا گیا کہ وہ افغان مھاجرین کے حوالے سہ فریقی معاھدے کی پاسداری کرے جس پر پاکستان ، افغانستان اور اقوام متحدہ سے دستخط کیے ہیں۔
بیان میں کھا گیا کہ پاکستان، افغان مھاجرین کے معاملے کو سیاسی ایشو بنانے کی اجازت نہ دے۔
بیان کے مطابق پاکستان میں اس وقت تیرہ لاکھ رجسٹرڈ اور چھے لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مھاجرین سکونت پذیر ہیں۔
افغانستان، پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان ھونے والے حالیہ اتفاق رائے تحت، افغان مھاجرین کی ان کے وطن واپسی کے معاملے کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
افغانستان کا کھنا ہے کہ پاکستان سے افغان مھاجرین کو جبری طور پر بے دخل کیا جارھا ہے حالانکہ سہ فریقی اتفاق رائے میں افغان مھاجرین کی رضاکارانہ واپسی پر زور دیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh