یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر زالزال دو میزائل سے حملہ کیا گیا ہے -
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سرحدی صوبے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے-
اس سے پھلے بدھ کو بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے معزول اور مفرور یمنی صدر منصورھادی کی نام نھاد مسلح فوج کے نائب سربراہ اور متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی کمانڈر کو مخا میں میزائل سے حملہ کرکے ھلاک کردیا تھا۔
پچھلے چند روز سے یمنی فوج کے میزائلی حملوں کی وجہ سے سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں پر شدید خوف و ھراس طاری ھوگیاہے۔
ھفتے کی شام بھی یمنی فوج نے برق الشقیق نامی بجلی گھر کو بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا- یہ بجلی گھر زیادہ تر سعودی فوجی مراکز کو بجلی سپلائی کرتاہے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ صنعا میں واقع شھر نھم میں حملہ کرکے سعودی فوج کے چھے اتحادیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے ان اتحادی فوجیوں کو ھوائی اور زمینی کارروائیوں میں ھلاک کیا گیا۔
سعودی فوج کے ٹھکانوں پر زالزال میزائلوں سے حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 139