www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601450
اسلامی جمھوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم کی دعوت پر، ای سی او کے سربراھی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کے روز پاکستان جائیں گے۔
تھران میں ایوان صدر کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عھدیدار پرویز اسماعیلی نے اس خبر کا اعلان کرتے ھوئے کھا ہے کہ ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراھی اجلاس میں، خطے کے اھم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔
انھوں نے کھا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رھنماؤں سے بھی ملیں گے۔
رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔
ای سی او کے رکن ملکوں کا سربراھی اجلاس، یکم مارچ دوھزار سترہ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ھوگا۔
ایران ، پاکستان، ترکی، افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان، اور جمھوریہ آذربائیجان، ای سی او کے دس رکن ممالک ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh