اسلامی متون یعنی آیات اور روایات میں بھی انار کو اھمیت کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔
انار کو ایک جنتی پھل کھا جاتا ہے۔ جو طرح طرح کے ویٹامنز اور اینٹی آکسیدیٹز سے مالامال ھوتا ہے۔ یہ پھل غذائیت سے سرشار ھونے کے ساتھ ساتھ بھت سی بیماریوں کے علاج اورانکی روک تھام میں بھی مفید ہے۔
محققین کے بقول انار جلد کی شادابی اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں بھی مفید ہے۔ کھا جاتا ہے کہ انار طول عمر اور بڑھاپے کی رفتار کم کرنے میں بھی کافی مؤثر ہے۔
محققین نے انار کے مختلف فوائد ذکر کئے ہیں۔ انار نزلہ زکام کا اچھا علاج ہے۔ اس سے معدے،آنتوں اور پھیپڑوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ انار خون بھی صاف کرتا ہے۔ اگر پیشاب میں خون آرھا ھو تو اس میں انار مفید ہے۔ اگر آنکھ سے پانی آتا ھو یا اگر کان میں درد ھو تو اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انار جبڑے کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ کم خونی کی مشکل کو دور کرتا ہے اور بھوک کو کھولتا ہے۔ فوڈ پوائزننگ کے شکار ھو چکے مریض کے لئے بھی انار اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:جو شخص سوتے وقت ایک انار کھائے تو صبح ھونے تک اسکی جان امان میں رھتی ہے۔(طبّ الأئمّة لابني بسطام ، صفحه 134 ﴾
دنیا بھر کے فوائد ہیں جنتی پھل انار میں!
- Details
- Written by admin
- Category: خوراک
- Hits: 1050