شام کی فوج نےسعودی عرب کے 2 انٹیلیجنس اھلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔النخیل خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نےسعودی عرب کے انٹیلیجنس کے2 آفیسروں کو شام کے
مشرقی صوبےالرقہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے انٹیلیجنس کے مذکورہ 2 آفیسرسعودی شھزادے اور اس ملک کے انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کے کھنے پر شام میں سرگرمیاں انجام دے رھے تھے۔
واضح رھے کہ مارچ 2011 میں شام کا بحران شروع ھونے کے ساتھ ھی سعودی عرب اورقطرنے بعض عرب اور مغربی ملکوں کے تعاون سے شام کے حالات کو خراب کرنے، اس ملک کے عوام کا قتل عام کرنے اور حکومت کی سرنگونی کیلئے دھشتگردوں کی مالی مدد کی اور انھیں ھر قسم کے جدید ھتھیار فراھم کئے اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔