پاکستان کے شھرکراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز نے آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 8 افراد کو حراست میں لے کر جدید
اسلحہ برآمد کر لیا۔
رینجرز نے ناظم آباد کی ٹائٹل کالونی میٕں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔
دھشتگردوں کے قبضے سے مختلف اقسام کے 25 سے زائد جدید اسلحہ بڑی تعداد میں گولیاں اور سی سی ٹی وی کیمرے برآمد کئے۔
اسی طرح پولیس نے کلفٹن ٹاؤن شاہ رسول کالونی اور نیلم کالونی میں سرچ آپریشن کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیاجبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔
کراچی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دھشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جارھا ہے لیکن پھر بھِی آئے دن دھشتگردی کے واقعات رونما ھورھے ہیں۔