فلسطین کی تحریک جھاد اسلامی نے صھیونی وزیر اعظم کی بن یامین نتین یاھو کی غزہ پر وسیع حملے کی دھمکی کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ جارحیت جاری رھنے کی صورت میں تل ابیب پر جھنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
جھاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داود شھاب نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ جرائم کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے اگر صھیونیوں نے غزہ پر جارحیت بند نہ کی تو اس علاقے کو اسرائیل کے لیے جنھم میں تبدیل کردیا جائے گا۔
داؤد شھاب کا کھنا تھا کہ فلسطینی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ صھیونیوں کے خلاف تحریک مزاحمت کو جاری رکھیں۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی کہ فلسطین کی مزاحمتی قوتیں دشمن کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتی ہیں اور اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ھوگی۔
جھاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کھا کہ صھیونی حکومت غزہ پر حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رھی ہے لیکن تحریک مزاحمت اسے ناکام بنادے گی۔
داؤد شھاب نے خبردار کرتے ھوئے کھا کہ مزاحمتی قوتیں صھیونیوں کو اس بات کی اجازت نھیں دیں گی کہ وہ داخلی انتخابات میں کامیابی کے لیے فلسطینی عوام کو ایک ھتھکنڈے کے طور پر استعمال کریں۔
جھاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن نے صھیونیوں کو مخاطب کرتے ھوئے کھا کہ تحریک مزاحمت پوری قوت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب دے گی اور فلسطین کے عوام ھر گز سرتسلیم خم نھیں کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ صھیونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے غزہ پر بھرپور فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔یہ دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اتوار کے روز صھیونی فوجیوں نے شمالی غزہ پر حملہ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو شھید کردیا ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں، ھیلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں، اور توپ خانوں کے ذریعے بارھا غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل نے سن دوھزار سترہ سے غزہ کے خلاف جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ھزاروں فلسطینی شھید اور زخمی ھوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کھا ہے فلسطینیوں کے غم و غصے کی آگ ایک دن غاصبوں کو جلا کر راکھ کر دے گی۔
حماس کے ایک ترجمان عبدالطیف القانوع کا کھنا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ ختم اور دھشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے فلسطینیوں کے شدید غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے کھا کہ صھیونی حکومت عالمی اداروں کی خاموشی اور امریکی حمایت کی چھتری تلے، فلسطینی عوام اور انقلابی نوجوانوں کے خلاف منظم جرائم کا ارتکاب کر رھی ہے۔
حماس کے ترجمان نے مزید کھا کہ اسرائیل کے حالیہ مجرمانہ اقدامات سے فلسطینیوں کے خلاف اس کی وحشیانہ اور غیر انسانی سوچ کی نشاندھی ھوتی ہے۔
القانوع نے واضح کیا کہ عالمی برداری کی خاموشی اور ناتوانی کی وجہ سے اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری رکھنے کی شہہ مل رھی ہے۔
جھاداسلامی اور حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 265