امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان نے ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں اور صھیونی حکومت کے جرائم کے خلاف آخری سانس تک لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان ایلھان عمر اور رشیدہ طالب نے ریاست مینے سوٹا کے شھر سینٹ پال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صھیونی حکومت کے ذریعے ان کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر روک لگائے جانے پر شدید برھمی کا اظھار کیا۔
ایلھان عمر نے اس پریس کانفرنس میں کھا کہ جب فلسطینی ھم سے مدد کی اپیل کررھے ہیں تو اسرائیل کو یہ حق نھیں پھنچتا کہ وہ ھمیں اس کام سے روکے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی مذکورہ مسلمان خاتون رکن نے کھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاھو کو اس بات کی اجازت نھیں دیں گے کہ وہ اپنا جارحانہ اور تشدد پسند چھرہ چھپا سکیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور مسلمان رکن رشیدہ طالب نے بھی کھا کہ نتن یاھو نے ٹرمپ کے کھنے پر ھمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔
صھیونی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کے کھنے پر امریکی ایوان نمائندگان کی ارکان ایلھان عمر اور رشیدہ طالب کو مقبوضہ فلسطی کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں سے آخری دم تک لڑیں گے ، مسلمان ارکان کانگریس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 235