www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

459011
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تمام فلسطینیوں سے مسجدالاقصی کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ھونے کی اپیل کی ہے۔
غزہ میں حماس کے جاری کردہ بیان میں تمام فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ جمعے کو حق واپسی مارچ اور دوسری عوامی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کریں۔
بیان میں آئندہ جمعے کو لبیک یا اقصی کے نعرے کے ساتھ مسجد الاقصی کے دفاع اور امریکی اسرائیلی سازشوں کے مقابلے اور بیت المقدس کے شھریوں کی حمایت کا دن قرار دیا گیا ہے۔
حماس کے اعلان کے مطابق بیت المقدس شھر اور مسجد الاقصی کو صھیونی دشمن کی وحشیانہ جارحیت اور بدترین حملوں کا سامنا ہے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق مغربی کنارے کے علاقے میں صھیونی فوجیوں کے ساتھ ھونے والے جھڑپوں میں کم سے پانچ فلسطینی زخمی ھوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کا کھنا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر سیکڑوں صھیونیوں کے حملے کے بعد صھیونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ھوئی ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق صھیونی فوجیوں نے البیرہ، ریما ، الدورہ پر حملہ کرکے ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
صھیونی فوجیوں نے البیرہ کے علاقے میں فلسطینیوں کی عمارت بھی منھدم کردی ہے۔ادھر فلسطین کے اسلامی اوقاف کے سربراہ فراس الدیس نے کھا ہے کہ چھیتر صھیونیوں کے ایک گروپ نے باب المغاربہ کی جانب سے حملہ کرکے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔اس سے پھلے ایک سو صھییونیوں کے ایک گروپ نے باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں گھسنے کے بعد اسلام مخالف نعرے بھی لگائے تھے۔اسرائیلی پولیس نے جمعے اور ھفتے کے سوا تمام ایام میں صھیونیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ھونے کی اجازت دے دی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh