www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

243584
شاھی امام نے اپنےایک بیان میں کھا ہے کہ کشمیر کے سلسلے میں قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے آنے والی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔
جامع مسجد دھلی کے شاھی امام سید احمد بخاری نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی دلچسپی لے کر جموں و کشمیر کے حالات فوراً بحال کریں ۔
شاھی امام نے کشمیر میں مین اسٹریم کے سیاسی رھنماوں کی گرفتاری یا نظر بندی پر بھی تشویش کا اظھار کرتے ھوئے کھا وہ سیاست دان جنھوں نے وادی میں ھمیشہ ھندوستانی آئین اور جھنڈے کو بلند رکھا ھمیں نھیں معلوم کہ آج وہ کس حال میں ہیں۔ انھوں نے مزید کھا کہ اگر ملک کو آگے جانا ہے تو عدل و انصاف کے تقاضے کو پورا کرنا ھوگا اور سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھنا ھوگا۔
انھوں نے کھا کہ ھندوستانی مسلمانوں کے ذھنوں میں یہ سوال گردش کر رھا ہے کہ ریاست اور ادارے کھاں ہیں۔ ھم اپنے تحفظ کے سلسلے میں کس سے فریاد کریں۔
امام بخاری کا کھنا تھا کہ آج ملک کے طول و عرض میں ھجومی تشدد کے باعث خوف و ھراس کا جو ماحول پنپ رھا ہے اور اس سے مسلم اور دلت نوجوانوں کی بے چینی میں جو متواتر اضافہ ھو رھا ہے وہ ملک کے مستقبل کے لیے اچھا شگون نھیں ہے۔ انھوں نے کھا کہ ظلم و تشدد، سماجی ناھمواریاں، مذھبی منافرت، دھشت گردی اور بروقت انصاف نہ ملنا ملک کے لیے اچھی بات نھیں۔
انھوں نے کھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے حکومتوں سے انصاف مانگا تو انھیں مایوسی ھی ھاتھ لگی۔ لیکن یہ یاد رکھنا چاھیے کہ ظلم کا سر ایک دن کچلا جاتا ہے اور ظالم کو انصاف کے کٹھرے تک لایا جاتا ہے۔ مظلوموں کی آھیں رائیگاں نھیں جاتیں۔

Add comment


Security code
Refresh